Dec 03, 2018 01:43 pm
views : 457
Location : Domestic Place
Karachi- Dr Farooq Sattar Media Talk
کراچی:شہر قائد منی پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فارو ق ستار نےچیف جسٹس آف پاکستان محترم ثاقب نثار سے انسانی ہمدردی کے تحت اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری تجاویزات کے خلاف آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ۔تاجر برادری کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔کراچی منی پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے۔اندرون ملک سے آئے ہوئے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب سے اپیل ہے کہ کسی پالیسی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔مناسب حکمت عملی کے بعد ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن کیا جائے۔لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔