Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 07, 2018 05:35 pm views : 458

Location : PC Hotel

Lahore- International Wrestlers Interview
  • Urdu

لاہور،رنگ آف پاکستان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے غیرملکی ریسلرز پرجوش

ریسلنگ رنگ آف پاکستان کے مقابلوں کے لئے آئے غیر ملکی ریسلرز اپنا جوش دکھانے کو تیا رہیں،لاہوریوں کی مہمان نواز ی نے پہلوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے،قبل ازیں ریسلرز نے لاہور کے مشہور مقامات کی سیر بھی کی ،رنگ آف پاکستان میں پہلوان کراچی اور لاہور میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے،ریسلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
رنگ آف پاکستان کےمنتظمین پر امید ہیں کہ وہ ملک میں پروفیشنل ریسلنگ متعارف کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
خاتون ریسلر میلاسمیڈ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے بارہ سال کی عمر میں اولمپک ریسلنگ میں حصہ کیا تھا، پاکستان میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،غیر ملکی پہلوانوں کی صوبائی دارالحکومت میں بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے۔
کیسس پنالی کا کہنا تھا کہ میں نے میکسکو میں وکٹوریہ ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا،دنیا کے مختلف ملکوں میں جا چکی ہوں پاکستان آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔
ٹائنی آئرن کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے،یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جبکہ یہاں کی جگہیں بہت زردست ہیں۔
رنگ آف پاکستان کے سی ای او سید عاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان مین ریسلنگ کا ذکر کریں تو اس میں محمد حسین انوکی کا نام سر فہرست ہے جبکہ ہم ایک بار پھر سے پاکستان میں ریسلنگ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس کھیل کے شائقین موجود ہیں پاکستان میں یاک نیا برانڈ اور انڈسٹری متعارف کرناے جا رہے ہیں،ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستان میں ریسلنگ کی صورت میں ایک نئی اور بڑی انڈسٹری تشکیل دیں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved