Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 14, 2018 05:01 pm views : 479

Location : Accountability Courts

Islamabad- Alazizya Still mill Reference Case hearing
  • Urdu

اسلام آباد،  نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر دیا

 نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر دیا۔ حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق تین کمپنیوں کی نئی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کر دی گئیں۔ خواجہ حارث کا کہنا ہے دیگر کمپنیوں کی دستاویزات بھی جلد آجائیں گی، نواز شریف بھی پیشی کے موقع پر عدالت میں موجود رہے۔
احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ خواجہ حارث نے کہا حسن نواز کا کاروبار ہی جائیداد خریدنا اور فروخت کرنا تھا، نواز شریف نے دستاویزات کے حصول کے لئے برطانوی لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی تھی، دیگر کمپنیوں کی دستاویزات بھی جلد آجائیں گی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دستاویزات کی مصدقہ نقول عدالت میں پیش کی جائیں، خواجہ حارث نے کہا کہ 2001 میں حسین نواز 28 اور حسن نواز 25 سال کے تھے، چارج شیٹ کے مطابق حسن نواز 1989-90 اور 1994-95 میں والد کے زیر کفالت تھے، فلیگ شپ انوسٹمنٹ 2001 میں حسن نواز نے قائم کی۔
جج ارشد ملک نے کہا کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ کے قیام میں فرق صرف اپریل اور مئی کا ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ کیس میں ظاہر کمپنیوں میں سے صرف کیپٹل ایف زیڈ ای میں نوازشریف کا نام ہے۔
دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں خواجہ حارث نے ایک سوال کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی یا کسی پلیٹ فارم پر کبھی کاروبار سے تعلق کو تسلیم نہیں کیا، 20 اپریل کے فیصلے میں ججز کی اکثریت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے دلائل روکتے ہوئے ہدایت کی کہ وضاحتی دلائل نیب پراسیکیوٹر کی موجودگی میں دئیے جائیں، خواجہ حارث پیر کو بھی اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔
عدالت کے باہر کھڑی مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی رہنماءکا کہنا تھا کہ قائد جمہوریت نے اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے گزارا ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، بار بار ترجمان مسلم لیگ (ن)  مریم اورنگزیب بھی کہتی آرہی ہیں کہ احتساب کو انتقام نہیں بنانا چاہیے،احتساب  ن لیگ پر شروع ہو کر ن لیگ پر ختم ہورہا ہے،ہم اللہ تعالیٰ اور عوام  کے آگےسرخرو ہوں گے اور پرامید ہیں کہ ہمارے قائد کو رہائی ملے گی اور وہ اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرکے دکھائیں گے۔
عدالت کے باہر کھڑے ایک صحافی نے بتایا کہ احتساب کا عمل ن لیگ پر شروع ہورہا ہے اور ختم ہورہا ہے ایسا کہنا ٹھیک نہیں، ن لیگ کے ساتھ شاید عمل  ذرا تیز ہے  باقی جماعتوں کے مقابلے میں تاہم گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے حوالے سے بھی نیب نے ایک شخص کو وعدہ معاف گواہ بنایا،  جسے اگلی سماعت پر پیش کیا جائے گا، گواہ بنانے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی کو کافی جدوجہدکرنی پڑتی ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved