Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 18, 2018 07:58 pm views : 490

Location : ICCI

Islamabad- Federal Informtion Minister Fawad Chaudhary Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، مجھے خوشی ہے کہ اس مرتبہ ٹیکس ریٹرن میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ   پاکستان کو پاؤں پر اس طرح کھڑا کرنا ہوگا کہ درآمدات کم اور برآمدات بڑھانی ہوں گی، ڈالر کے ذخائر اتنے کرنے ہوں گے کہ قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے لیکن یہ سب کرنے کے لیے ٹیکس کا نظام وسیع کرنا ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مرتبہ ٹیکس ریٹرن میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے اور رواں سال اس میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2017 میں 11 لاکھ 21 ہزار 5سو 23 ٹیکس ریٹرن فائل ہوئی تھیں جو رواں سال 15 لاکھ سے زائد ہوئی ہیں۔ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھا رہے ہیں جبکہ ہم سے یہ شکایت کی گئی کہ آپ نے موبائل کی درآمدات پر ٹیکس لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال 2 ارب ڈالر کے موبائل، 90 کروڑ کی دالیں، ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا پالم آئل درآمد کرلیتے ہیں اور جب تک ہم اس طرح کے اخراجات کو کم اور ٹیکس کے نظام میں نہیں لائیں گے ملک کیسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری قانونی ترسیلات زر 20 ارب ڈالر ہے جبکہ تمام اندازے کہتے ہیں کہ یہ 40 ارب ڈالر ہے اور بدقسمتی سے ہم 10 ارب ڈالر کے لیے دنیا بھر میں دھکے کھاتے ہیں، لہٰذا اگر ہم اپنی ترسیلات زر کو بڑھا کر قانونی طریقے میں لے آتے ہیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں، گزشتہ حکومت کے 2 مسئلے تھے ایک کرپشن اور دوسرا کرپشن کا پیسہ باہر بھجوانا تھا۔ سابق دور میں کرپشن کی گئی اور لانچوں اور ماڈلز کے ذریعے اس پیسے کو ملک سے باہر بھیجا گیا جبکہ ہم کرپشن روک کر منی لانڈرنگ بن کر رہے ہیں، ترسیلات زر کو قانونی کر رہے ہیں اور برآمدات بڑھا رہے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved