Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 26, 2018 05:58 pm views : 512

Location : Italy

Italy- Humorous man helps disables with mirror therapy
  • Urdu

اٹلی، اپاہج اور معذوروں کی مدد کیلئے دنیا بھر میں گھومنے والامعذوراسٹیفن سمنر

اٹلی میں موٹرسائیکل کے حادثے میں معذور ہونے والے اسٹیفن سمنرنے دنیا بھر کے معذورہونے والے افراد اور فوجیوں کی مدد اور زندگی جینے کا حوصلہ بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے کیونکہ اسٹیفن سمنر خود 15سال قبل ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے ساتھ جوڑوں میں درد کی انتہائی خطرناک بیماری کاشکارہوگیا تھا ۔
58سالہ اسٹیفن سمنرنے بتایاکہ وہ وہ حادثے کے بعد جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی اور نفسیاتی طورپر بھی ٹوٹ پھوٹ گیا تھااور زندگی سے ایسامایوس ہوا تھا کہ خودکشی کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔پھر جان لیوا درد سے نجات کیلئے اس نے ہرقسم کا نشانہ بھی کیا لیکن اسے نہ سکون ملا اور نہ ہی درد میں کوئی کمی ہوئی ،یہ دورمیری زندگی کا سب برا اور بدترین وقت تھا جسے میں نے کئی سالوں تک برداشت کیا لیکن پھر اچانک سوچ بدلنے لگی۔
انہوں نے کہاکہ میں کئی سال تک اپنی معذوری اور زندگی پر غورکرتارہاکیونکہ میں عام انسانوں کی طرح نہ کوئی کام کرسکتاتھااور نہ ہی ان کی طرح زندگی گزارسکتا تھالیکن پھر اچانک انٹرنیٹ پر مجھے شیشہ سے تھراپی کا علم ہوا جس سے مجھے احساس ہواکہ نہ صرف میرادرد کم ہوا ہے بلکہ میری معذوری بھی ختم ہوگئی ہے اور میں پہلے کی طرح مکمل انسان ہوں ، اس تھراپی پر عمل کے بعد تومیری زندگی بدل گئی اور میں عام لوگوں کی طرح نارمل زندگی گزارنے لگاکیونکہ اس مرر تھراپی میں انسان کا دماغ خود کو معذور نہیں بلکہ مکمل سمجھنے لگتا ہے جوبہت اچھا اورحیرت انگیز عمل ہے۔
اسٹیفن سمنرنے بتایاکہ اس کے بعد اس نے دنیابھر کے معذوروں اور حادثات کا شکارہونیوالے فوجیوں کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھالیاہے اور اب وہ اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں جاتا ہے اور وہاں پر موجود معذوروں اور فوجیوں کی مرر تھراپی سے تکلیف دورکرکے انہیں اپنے جیسا بہتراچھااورنارمل انسان بنانے کی کوشش کرتاہے۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved