Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 27, 2018 06:25 pm views : 399

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Ministry of Foreign Office Weekly briefing
  • Urdu

اسلام آباد، اس سال مقبوضہ کشمیر میں شہید کئے جانے والوں کی تعداد 500سے زائد ہے،پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ  صرف 2018 میں اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 500سے زائد ہے، اس معاملے کو ہم نے جدہ اور27ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی میٹنگ سمیت دنیا کے ہر فورم اور ہر جگہ اجاگر کیاہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا 70فیصد حصہ بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں ہونےوالے ظلم پر ہی مبنی تھا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی مختلف ہیومن رائٹس کی تنظیموں سمیت مختلف اداروں کی رپورٹس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم سے متعلق ہمارے موقف کی تائید کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد یورپی یونین کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر ایک مذاکرہ ہونے والا ہے جبکہ ہم پاکستان کی جانب سے 5فروری کو لندن میں ایک یکجہتی کشمیر مظاہرے کاپروگرام بنارہے ہیں۔
 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان24دسمبر کو افغانستان کی سرکاری عمارت پر کی گئی فائرنگ اور خودکش حملے کی سخت مذمت کرتا ہے جس میں چالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ہم حملے میں ہلاک او رزخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کااظہا ر کرتے ہیں ۔ ان مشکل وقت اورحالات میں حکومت پاکستان افغا ن حکومت اور افغان شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارتی جیلوں میں 341پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے 154عام پاکستانی ہیں جبکہ 187ماہی گیر اور مچھیرے ہیں جن کی واپسی کیلئے بھارتی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved