Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2018 07:30 pm views : 526

Location : Press Club

Karachi- KPC Election
  • Urdu

کراچی، کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح امسال بھی نئے عہدیداران کیلئے انتخابات کاانعقاد

کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح امسال بھی نئے عہدیداران کیلئے انتخابات کاانعقاد کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دو گروپس پروگریسیو اور دی ڈیموکریٹس کے مابین مقابلہ ہے۔ پروگریسو کی طرف سے صدر امتیاز خان فاران اور دی ڈیموکریٹس کی جانب سے احمد علی ملک نے صدارتی امیدوار کے طور پر مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ انتخابات کے دن کراچی پریس کلب کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
اس موقع پر سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر مقصود یوسفی کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب میں آج روایتی انداز میں سالانہ انتخابات ہورہے ہیں، کے پی سی کی روایت رہی ہے کہ 1958 ء سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے الیکشن ہوتے ہیں۔ ہر سال الیکشن میں منتخب ہونے والے لوگ اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں، اس سے پہلے کوئی پابندی نہیں تھی لیکن گزشتہ دس سال پہلے آئین میں ایک ترمیم ہوئی تھی ، جس کے تحت اب ایک عہدے پر ایک فرد صرف دو بار الیکشن لڑ سکتا ہے اور جیتنے کے بعد ایک سال تک مزید اپنی ذمہ داریاں اد اکرسکتا ہے، اس کے بعد اس کی گنجائش نہیں ہوتی، اس طرح ہمارے نئے ساتھیوں کو آنے کا موقع ملتا ہے اور ہر سال جو امیدوار فتح حاصل کرتے ہیں وہ ایک سال کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، کراچی پریس کلب جمہوری قوتوں کا پروردہ رہا ہے، ہمیشہ جمہوری طاقتوں کو سپورٹ کیا ہے اور خود جمہوریت کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ہر سال کسی رکاوٹ کے بغیر انتخابات کرواتا ہے اور یہ تمام جمہوری جماعتوں کیلئے ایک مثال ہے کہ وہ اس پر عمل کریں اور خود اپنے اندر جمہوریت پیدا کریں۔
سینئر صحافی فاضل جمیلی کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران ہر سال اپنے نئے عہدیدار منتخب کرتے ہیں اور اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ جیسے ہی یہ الیکشن ختم ہوتا ہے اس کے بعد جنرل کونسل ہوتی ہے اوراس کے بعد الیکشن کمیٹی منتخب عہدیداروں کا اعلان کرتے ہیں اور نئے عہدیداران اپنی نشستیں سنبھال لیتے ہیں ، کوئی حلف برداری نہیں ہوتی، اسی سے سارا نظام نئے آنے والوں کو منتقل ہوجاتا ہے، یہی اسی کی خوبصورتی ہے، آنے والے سالوں میں بھی کراچی پریس کلب اسی طرح تمام لوگوں کیلئے تمام اداروں کیلئے ایک مثالی کردار ادا کرتا رہے گا۔

Recent News

Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved