Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2019 08:44 pm views : 481

Location : BINUQ

Quetta- Balochistan Institute of Nephro-Urology Quetta in bad Condition
  • Urdu

کوئٹہ،بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی یولوجی کوئٹہ میں مسائل کے انبار لگ گئے

بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی یولوجی کوئٹہ میں مسائل کے انبار لگ گئے۔ آپریشن کے لئے استعمال ہونے والی مشینیں جواب دے گئیں، آپریشن تھیٹر میں لائٹس، اسٹریچر اور آلات نہ ہونے سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ڈائیلیسس اور پتھری کا علاج کروانے والے مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ ہسپتال میں بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نجی ہسپتالوں میں روانہ کیا جانا معمول بن گیا ہے۔
اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیورو لوجی یورولوجی کوئٹہ پروفیسر عبدالکریم زرغون کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ کو سنبھالے ہوئے تین سال بھی پورے نہیں ہوئے، جب یہاںآئے تھے یہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 27 ٹرانسپلانٹ کئے جاچکے ہیں۔ ہم نے 60 سے 70 کروڑ روپے مالیت کی مشینری کی درخواست دے رکھی ہے اور قوی امید ہے کہ آئندہ مارچ کے آخری ایام میں مشینیں انسٹی ٹیوٹ میں انسٹال کردی جائیں گی۔ ہمیں ہوٹا ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی منظوری بھی مل چکی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے سرجن ڈاکٹر اسد نے سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا اس بابت درخواستیں دی ہیں ،ہمیں گزشتہ چار سالوں سے طفل تسلیاں دی جارہی ہیں تاہم ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ مجبوراً ہمیں مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں بھیجنا پڑتا ہے۔مریضوں کی اسٹریلائزیشن چھوٹے سے ڈبے کی مدد سے کی جارہی ہے جو کہ مریضوں کیلئے بہت خطرناک ہے۔ بحیثیت ڈاکٹر میں کسی مریض کو شفا نہیں دے سکتا تو میں اسے مزید بیماری میں مبتلا بھی نہیں کرسکتا۔ میرا ضمیر مجھے گوارا نہیں کرتا۔
انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان، وزیرا علیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری بلوچستان سے درخواست کی کہ انسٹی ٹیوٹ کی حالت زار کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے مسائل کو حل کیا جائے۔

Recent News

Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved