Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 23, 2019 04:00 pm views : 477

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- SC orders arrest of main accused in Khadija stabbing case
  • Urdu

اسلام آباد، خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی بریت کا فیصلہ کالعدم، 5 سال قید کی سزا

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اقدام قتل کیس میں ملزم شاہ حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کی بریت کا لاہور ہائی کورٹ کا  فیصلہ کالعدم قرار دے کر  5 سال قید کی سزا بحال کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کا ملزم شاہ حسین عدالت میں پیش ہوا۔خدیجہ صدیقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے مکمل شواہد کو نہیں دیکھا اور ثبوت کا درست جائزہ نہیں لیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کا نتیجہ شواہد کے مطابق ہے یا نہیں۔ خدیجہ صدیقی ملزم کو جانتی تھی وہ کلاس فیلو بھی تھے، اس کے باوجود ملزم کو 5 دن کی تاخیر سے مقدمے میں نامزد کیوں کیا گیا۔
خدیجہ کے وکیل نے کہا کہ حملے کے وقت خدیجہ صدیقی حواس میں نہیں تھی، اس نے ڈاکٹر کو بھی اجنبی قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خدیجہ کی گردن کے اگلے حصے پر کوئی زخم نہیں تھا، وہ بول سکتی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں ہائی پروفائل کا لفظ کئی مرتبہ استعمال ہوا، کیا ہائی پروفائل کیلئے قانون بدل جاتا ہے، جرم جرم ہوتا ہے ہائی ہو یا لو پروفائل ہو۔ ملزم آخر خدیجہ کو کیوں مارنا چاہتا تھا، وہ چاہتا تو خدیجہ کو ایسی جگہ مار سکتا تھا جہاں کوئی نہ ہوتا، گولی مارنا آسان لیکن خنجرمارنا شدید اشتعال پرہوتا ہے، عام طور پر قتل کی وجہ ہوتی ہے کہ میری نہیں تو کسی کی نہیں، دوسری عمومی وجہ لڑکی کی طرف سے بلیک میلنگ ہوتی ہے، خدیجہ کے کیس میں دونوں وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کسی کلاس فیلو نے کیس میں گواہی نہیں دی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ گاڑی سے دو بال بھی ملے تھے کیا ان کا ڈی این اے ہوا؟۔ خدیجہ کے وکیل نے کہا کہ بالوں کو فرانزک لیب بھجوانے کا کہا گیا تھا لیکن فرانزک لیب کے بقول انہیں بال موصول نہیں ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خطے کی بہترین اور دنیا کی دوسری بہترین فرانزک لیب لاہور میں ہے، پنجاب فرانزک لیب پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خدیجہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے شاہ حسین کو مجرم قرار دے دیا اور 5 سال قید کی سزا برقرار رکھی۔ پولیس نے شاہ حسین کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved