Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 28, 2019 07:17 pm views : 436

Location : Jinnah Hospital

Karachi- Doctors in Sindh go on strike demanding pay raise
  • Urdu

کراچی، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال، 3 روزکیلئے اوپی ڈیز بند

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے 3 روز کیلئے او پی ڈیز بند کردیں۔
ڈاکٹرز کی تنظیموں نے مطالبات کی منظوری کے لیے جناح اسپتال، سول، لیاری جنرل سمیت تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بے یارو مددگار پڑے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔
ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور ہیلتھ انشورنس میں اضافہ کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے، سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی پنجاب کے ڈاکٹرز کے مساوی تنخواہ اور الاؤنسز فراہم کئے جائیں، مطالبات کی منظوری کےلیے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن سندھ حکومت نے کوئی رابطہ تک نہیں کیا، اگر تین دن میں مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ایمرجنسی اور وارڈز میں بھی ہڑتال کرینگے۔
اندرون سے آئے ہوئے ایک مریض عنایت  ساند کا کہنا تھا کہ میں کل رات کو جناح ہسپتال  آیا تھا، میں نے سوچا آج صبح او پی ڈی میں دکھائوں گا، میں رات سے ادھر تھا اچانک سے او پی ڈی بند ہوگئی اور  تب سے یہ بند ہے۔سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، مسیحائوں کا اس طرح سے احتجاج کرنا درست نہیں۔ یہ ڈاکٹر کے پیشے کے خلاف ہے۔
ایک اور مریض محمد ادریس کا کہنا تھا کہ مریضوں کا بنیادی طور پر کوئی قصور نہیں ہوتا ، مریض تو ویسے بھی نڈھال ہوتے ہیں، پیشگی اطلاع سے کچھ نہ کچھ بندوبست کرلیا جاتا ہے تاہم اطلاع کے بغیر اس طرح کے احتجاج سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن احتجاج ایک دو گھنٹوں کا ہونا چاہیے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved