Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2019 05:43 pm views : 456

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- SC dismisses review petition against Aasia Bibi’s acquittal in blasphemy case
  • Urdu

اسلام آباد، آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد

 سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس آف  پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران قاری سلام کے وکیل نے  لارجربینچ بنانے کی درخواست کی۔
وکیل غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے کہا کہ معاملہ مسلم امہ کا ہے، عدالت مذہبی اسکالرزکو بھی معاونت کے لئے طلب کرے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اسلام کہتا ہے کہ جرم ثابت نہ ہونے پرسزا دی جائے، عدالت نے فیصلہ صرف شہادتوں پردیا ہے، کیا ایسی شہادتیں قابل اعتبار نہیں اور اگرعدالت نے شہادتوں کاغلط جائزہ لیا تودرستگی کریں گے۔
وکیل غلام مصطفی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے فیصلہ کروایا، جسٹس ثاقب نثار نے کلمہ شہادت کا غلط ترجمہ کیا جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیف جسٹس اس وقت بینچ کا حصہ نہیں، وہ آپ کی بات کا جواب نہیں دیں گے اورلارجر بینچ کاکیس بنا ہوا تو ضروربنے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار ایک بھی وجہ نہیں بتا سکا جسکی بنیاد پرنظر ثانی کی جاسکے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آرمیں عوامی اجتماع کا کوئی ذکرنہیں کیا گیا، ایف آئی آرعوامی اجتماع کے تین گھنٹے بعد درج ہوئی، کوئی اورکیس ہوتا تو گواہان کیخلاف مقدمہ درج کرواتے، کوئی کہتا رہا اجتماع میں 100 لوگ تھے کسی نے کہا 2000 لوگ تھے، کیا ایسے گواہان کی شہادت پر کسی کو پھانسی لگا دیں۔
آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ سال 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے نے آئین وقانون اور اپنے سابقہ فیصلے کے مطابق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے اور ہمیں نوٹس تک کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بارے میں میرا خیال ہے چونکہ سب علماء نے یہ کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اس کو قتل کردیا جائے گا تو اس کو اس ملک سے جانا ہی چاہیے البتہ میرا وعدہ ہے کہ میں اسی ملک میں مروں گا اور باقی جو لوگ ہیں جن کے ساتھ غلط مقدمات ہوئے ہیں یا اقلیتی برادری کے لوگ ہیں جن کو عدالت میں میری مدد کی ضرورت ہوگی میں ان کیلئے حاضر ہوں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست قانون کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کی پابند ہے۔ جب تک اللہ نے زندگی لکھی ہوئی ہے ہم سلامت رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved