Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2019 09:55 pm views : 475

Location : Saddar Area

Karachi- Pakistan Post Fast Service Appreciation
  • Urdu

کراچی، پاکستان پوسٹ کی کارکردگی اور معیار میں بہتری،  بیرون ممالک کے لوگ بھی معترف

کچھ عرصہ  قبل لوگ اپنے سامان کی نقل وحمل اور خطوط سمیت دیگر دستاویزات کی برق رفتار ترسیل کیلئے فوراً سے پیشتر خدمات فراہم کرنے والی بہتر سے بہتر کورئیر سروسز کا انتخاب کیا کرتے تھے تاہم اب وہ وقت نہیں رہا ، زمانے بدل گئے اور پاکستان پوسٹ نے اپنی سروس کو اب دیگر کورئیر سروسز کے مقابلے میں بہت ہی بہتر کرلیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جرمن چانسلر مارک کوبلر بھی پاکستان پوسٹ کی خدمات کے معترف ہوگئے ۔
مارک کوبلر کی جانب سے اپنی فیملی کیلئے اسلام آباد سے پاکستان پوسٹ سروس کی خدمات حاصل کرکے محض 7 یوم میں برلن میں اپنے گھر تحائف کی ترسیل کو یقینی بنائے جانے کے بعد انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا ۔انہوں نے پاکستان پوسٹ کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کی کارکردگی کا برملا اظہار بھی کیا ہے۔
پوسٹ آفس کے سینئر پوسٹ ماسٹر اشرف علی کے مطابق نئی حکومت اور وزیر مواصلات مراد سعید کے آنے کے بعد پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہت ہی بہترہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی قلیل وقت میں بہت توانائی کام کئے ہیں اور اب برق رفتاری کے باعث پاکستان پوسٹ کے کام میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔
پاکستان پوسٹ سے اپنے سامان کی ترسیل کرنے والے ایک شہری ندیم انور کا کہنا تھا کہ ہم ہیلمٹ کی پورے پاکستان میں سپلائی کرتے ہیں، چار پانچ سال سے ہم کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل ہم دیگر کورئیر سروس کے ساتھ کام کیا کرتے تھے لیکن جب سے پاکستان پوسٹ کی بہترین سروس کا سنا ہم نے اپنے قومی ادارے کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے ان کے نرخ دیگر کورئیر سروسز کے مقابلے میں بہت ہی کم ہیں اور یہ بحفاظت اور احتیاط کے ساتھ سامان کی ترسیل کو یقینی بناتے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کی سروس اور معیار بہت بہتر ہوگیا ہے۔ دو سے تین دن میں ہمارا سامان منتقل ہوجاتا ہے۔ میں دیگر لوگوں کو بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان پوسٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، جی پی او کے ذریعے کام کریں ، ہم جی پی او کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
پاکستان پوسٹ کے برانچ انچارج محمد اشفاق سعدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ بہت پرانی سروس ہے، یہ ادارہ بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے تمام ممالک پوسٹ کے حوالے سے کام کرتے ہیں، یہ دراصل یونیورسل پوسٹل یونی کے تحت چلتا ہے، ہماری سروس نئی حکومت آنے کے بعد بہتر ہوئی ہے اور اب اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان پوسٹ دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک ادارہ ہے تو بے جا نہ ہوگا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved