Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2019 10:06 pm views : 595

Location : Dara Adam Khail

Dara Adam Khail- Asian Largest Weapons Market faces Problem
  • Urdu

درہ آدم خیل، دستی اسلحے کی صنعت مشکلات کا شکار

درہ آدم خیل اسلحہ کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور ہے۔ درہ آدم خیل ایشیاء کی سب سے بڑی اسلحہ مارکیٹ بھی ہے جہاں پر ہاتھوں کی مدد سے اسلحہ بنایا جاتا ہے تاہم 2005ء میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے درہ آدم خیل کے اسلحے کی صنعت کو کافی نقصان پہنچا۔ وہاں کے مکین آج بھی حکومت کی جانب سے سہولتیں میسر آنے کے منتظر ہیں۔
درہ آدم خیل پشاور اور کوہاٹ کے درمیان وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ تھا لیکن صوبے میں انضمام کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ یہ کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں شامل ہے اس لئے درہ آدم خیل کو ایف آر کوہاٹ کہا جاتا ہے۔
اپنے ہاتھوں کی مدد سے اسلحہ بنانے والا کاریگر کامران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد سے حکومت نے ہمارے لئے ایک علیحدہ جگہ کا انتخاب کیا تھا اگر ہم وہاں کوچ کرنے کا سوچیں تو یہ ممکن نہیں کیونکہ ہم غریب لوگ ہیں ہم یومیہ دہاڑی پیشہ ہیں پانچ چھ سو روپے ہمیں ٹھیکے کے حساب سے کام کرنے پر ملتے ہیں۔ اس دہاڑی پر ہم گھر کا خرچہ بہت مشکل سے پورا کرتے ہیں ، کام کرنے کے حوالے سے جس جگہ کا حکومت نے انتخاب کیا ہے وہاں پر جگہ بہت مہنگی ہے جو کہ ہماری دسترس سے باہر ہے۔
بندوق بنانے والے کارخانے کے مالک حاجی منور شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ 30 بور ، سیون ایم ایم اے کے لائسنس اور پرمٹ پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے کیونکہ جب لوگوں کے پاس لائسنس والا بندوق ہوگا تو وہاں پر ڈاکہ زنی اور جرم کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved