Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2019 04:37 pm views : 381

Location : Liaqatabad

Karachi- Idreesa Bibi,octogenarian lady becomes symbol of hard work
  • Urdu

کراچی،گداگری کے رجحان میں بھی  واکر پر چیزیں بیچنے والی ضعیف خاتون ہمت کی لازوال  مثال

 مہنگائی، بیروزگاری، غربت و دیگر مسائل کی وجہ سے آج عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں، کئی گھرانے فاقہ کشی سے بچنے کیلیے’’بھیک‘‘ مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں تاہم معاشرے میں آج بھی ایسے افراد موجود ہیں جو شدید مفلسی کے باوجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہیں بلکہ محنت کرکے دو وقت کی روٹی کمانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
لیاقت آبادکی ادریسہ خاتون کی عمراس وقت 70سال سے زائد ہوگئی ہے مگر وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے کے بجائے روزانہ 10 سے 12گھنٹے تک محنت کرتی ہیں، زندگی کی سب سے قیمتی چیز’’واکر‘‘ہے جو ان کے روزگار کمانے کاذریعہ بھی ہے ،بچوں کوگھمانے والے واکر میں ادریسہ خاتون گارمنٹ سے متعلق اشیا فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ میرا نام ادریسہ خاتون ہے اورمیرے والد کا آبائی تعلق انڈیا اور والدہ کالاہور سے تھا ہم دو بھائی اور میں اکلوتی بہن ہوں، والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب میں پیدا ہوئی جس کے بعد والد ہم تینوں کو لاہور سے کراچی لے آئے اور سندھی ہوٹل کے قریب لیاقت آباد میں گھر لے کر  رہائش اختیار کر لی۔
ادریسہ خاتون نے مزید بتایا کہ 15سال قبل بڑے بھائی کا انتقال ہواتو ہمارا خاندان تقسیم ہوگیا اوربھائی کے اہلخانہ ہم سے الگ ہوگئے جبکہ میں اور چھوٹابھائی ہم دونوں لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں شفٹ ہوگئے اور کرائے کے مکان پر رہنے لگےجہاں میں نے اور چھوٹے بھائی نے 1200روپے کا واکر خریدکر اس میں چھوٹے بچوں کے سلے ہوئے سوٹ، مردوں کے ٹراوئزر اور گارمنٹ کا دیگر سامان فروخت کرنا شروع کر دیا، گزشتہ برس فروری کی 11 تاریخ کو چھوٹے بھائی کا بھی انتقال ہو گیا جس کے کفن دفن کیلیے میرے پاس پیسے نہیں تھے۔
اس لیے بھائی کی میت تدفین کیلیے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی، محلے والوں کو پتہ لگا تو لوگوں نے بہت کہا کہ ہم کو بتادیا ہوتا ہم تدفین کرادیتے مگر میں نے کہا کہ چندہ کرکے میں تدفین کرنا نہیں چاہتی تھی، بھائی کی وفات کے بعد اب معلوم ہوا کہ زندگی کیا ہوتی ہے، میرا سائبان ہی چلا گیا۔
ادریسہ خاتون نے بتایا کہ بھائی کے انتقال کے بعد محلے والوں اور دیگر لوگوں نے میری مدد کی کوشش کی لیکن میں نے منع کردیا ۔
جب تک میرے ہاتھ پاؤں سلامت ہیں محنت کرتی رہوں گی۔ کسی کے مدد مانگنے کے بجائے اگر انسان محنت کرے تو اللہ اس کو روزی دیتا ہے ، اگر ہاتھ پاؤں  سلامت ہوں تو بھیک مانگنا بے غیرتی ہے ،آج کئی لوگ محنت کے بجائے بھیک مانگتے ہیں تو مجھے افسوس ہوتا ہے ، بس ایک پیغام ہے لوگوں کے لیےوہ محنت اور حلال کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اللہ تعالیٰ خود ان کو ترقی دے گا ۔
ادریسہ خاتون کے حوالے سے ایک شہری چاند پوری کا کہنا تھا کہ یہ ضعیف خاتون اتنی عمر کی ہو کر بھی محنت کررہی ہیں۔ یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ان کیلئے کوئی وظیفہ مقرر کرے تاکہ انہیں مہینے کے آخر میں کچھ رقم مل سکے ، یہ بہت ضروری ہے۔ یہ بھی ایک صدقہ جاریہ ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ آج ہم ان کیلئے سوچیں گے تو کل ہمارے لئے بھی کوئی سوچے گا۔
ایک خاتون تجویز شاہانہ کہتی ہیں کہ ادریسہ بی بی کے ساتھ ان کے بھائی بھی ہوا کرتے تھے ، یہ محنت کرتی ہیں کسی سے بھیک نہیں مانگتی۔ میں اکثر ان سے دعائیں لینے آتی ہوں۔

Recent News

Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
1:14
Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
Jul 09, 2026 11:06 am
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan 1:36
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan
Jul 08, 2026 05:34 pm
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab 2:50
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab
Jul 08, 2026 04:44 pm
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation 1:02
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation
Jul 08, 2026 04:20 pm
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program 1:18
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program
Jul 08, 2026 03:54 pm
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved