وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمان کے نائب وزیر اعظم سید فہد بن محمد السید سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمانی نائب وزیر اعظم کو افغانستان
سمیت اہم علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہء نظر کے حوالے سے اعتماد میں
لیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پاک عمان تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
عمانی نائب وزیر اعظم نے عمان کی تعمیر و ترقی میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی ۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔