Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2019 05:03 pm views : 332

Location : Domestic Place

Karachi- Multinational Naval Exercise AMAN 2019 begins
  • Urdu

کراچی،  5 روزہ کثیرالملکی بحری مشقوں امن-2019 کا آغاز

کراچی میں 5 روزہ کثیرالملکی بحری مشقوں امن-2019 کا آغاز ہوگیا جس میں 46 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جدید دور کا تقاضا یہ ہے کہ مل کر مقابلے کیے جائیں۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس میں 46 ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ امن مشق کا مطلب ہی امن ہے اور اس کا مقصد مشترکہ فوائد کےثمرات حاصل کرنا اور ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی نہ صرف قومی سلامتی اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔
وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مشقوں کا انعقاد 2 مرحلوں میں کیا جائے گا، پہلا مرحلہ ہاربر ایکٹویٹیز جمعے (آج) سے اتوار تک جبکہ دوسرا مرحلہ 11 فروری سے 12 فروری تک جاری رہے گا جو سمندری مشقوں کا مرحلہ ہوگا۔ہاربر ایکٹویٹیز کے مرحلے میں سیمینارز، مباحثے، اور عملی مظاہرے کیے جائیں گے اس کے ساتھ اس میں 3 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ ان مشقوں میں پاک فضائیہ اور بری فوج کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں، افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا اور وفود بھی موجود تھے۔
ان مشقوں کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اس کے بعد سے ہر 2 سال کے عرصے میں ان کا انعقاد کی جاتا ہے۔ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے بحری تصورات اور طریقہ کار کی روایت کو سمجھنا اور بحری حدود میں مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved