Feb 26, 2019 02:08 pm
views : 407
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan's forces, citizens capable of defending every corner, Qureshi
اسلام آباد، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک
حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے،
قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی
قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات
جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی
جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔