Mar 01, 2019 03:37 pm
views : 431
Location : Accountability Courts
Karachi- Agha Siraj Durrani Physical Remand extend till 11 March
کراچی، آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع
احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا
گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ آغا سراج درانی کا مزید ریمانڈ درکار
ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ریمانڈ کیوں
چاہیے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج کے اسمبلی جانے کی وجہ
سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے، آغا سراج درانی روزانہ کی بنیاد پر
اسمبلی چلے جاتے ہیں، آغا سراج درانی کی کروڑوں روپے کی جائیداد کا معلوم
ہوا ہے، مختلف بنگلے آغا سراج درانی کی ملکیت ثابت ہو رہے ہیں، ان کی
صاحبزادیوں شہناز درانی نے تین فلیٹس بک کرائے ہیں۔
وکیل آغا سراج درانی نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اثاثوں کا کیس بنایا ہے،
مطلوبہ دستاویزات نیب کو دے چکے ہیں جب کہ منی ٹریل اور دیگر دستاویزات بھی
دے چکے ہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں
11 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ آغا سراج درانی بھی نیب سے
تحقیقات میں تعاون کریں۔