Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 09, 2019 04:40 pm views : 474

Location : Cantt Station

Karachi- Pakistan Railway to Charge Extra fare for Dam Fund, People call it forced act
  • Urdu

کراچی، عوامی حلقوں کا ریلوے کرایوں میں ڈیم فنڈز کی رقم شامل کئے جانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار

عوامی حلقوں نے وزارت ریلویز کی جانب سے ریلوے کرایوں میں ڈیم فنڈز کی رقم شامل کرنے کے فیصلے پر ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیم بننے چاہئیں تاہم اس ضمن میں وزارت ریلوے کی جانب سے جبرا ریلوے کے کرایوں میں فنڈ کے پیسے شامل کرنا سراسر غلط اقدام ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ وزارت ریلوے کی جانب سے ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈز کی رقم شامل کیا جانا ایک طرح سے بہتر قدم ہے کیونکہ پانی کی ہر جگہ کمی ہے۔ بہت سے علاقوں میں پانی کے ٹینکرز خریدے جاتے ہیں، پانی آ نہیں رہا لوگ پریشان ہیں، گندا پانی استعمال کررہے ہیں۔ صرف دو روپے سے کچھ نہیں بگڑے گا، اگر ساری قوم مل کر یہ کام کرے گی تو ملک میں ڈیم بنے گا اور ملک ترقی کرے گا، ملک میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی، ہم دوسرے ملکوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔ حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، حکومت کو عوام کا ساتھ چاہیے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم بنانا بہت اچھا اقدام ہے، ہمارے ملک میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے لیکن اس ضمن میں زبردستی ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ شامل کیا جانا غلط اقدام ہے کیونکہ ریلوے کرایوں میں پہلے ہی بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دن بہ دن مہنگائی ہوتی جارہی ہے۔ اپنے ہاتھ سے جو بھی چندہ دے رہے ہیں وہ بہتر ہے، چندہ وہی ہوتا ہے جو انسان اپنے ہاتھ سے دے، زبردستی چندہ نہیں لیا جاسکتا۔
عوام نے یہ بھی کہا کہ جو ڈیم بن رہا ہے ہماری اہم ضرورت ہے۔ بن جائے گا تو پاکستان کیلئے بہت بہتر ہے۔ ٹکٹ میں دو روپے شامل کردیئے گئے ہیں جہاں ٹکٹ کے ہزاروں روپے بھر رہے ہیں تو دو روپے سے کیا ہوتا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved