Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 17, 2019 06:30 pm views : 347

Location : Saddar

Karachi- King of Fruits Mango
  • Urdu

کراچی، انتظار کی گھڑیاں ختم، پھلوں کے بادشاہ آم نے انٹری ڈال دی

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔جی ہاں  اب آم کے شیدائیوں کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ پھلوں کے  بادشاہ آم نے  بازاروں میں انٹری ڈال دی ہے۔  ابھی تو آموں کا سیزن باقاعدہ طریقے سے  شروع ہی  نہیں ہوا اور آموں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں ۔ پھل فروشوں نے اپنی آستینیں چڑھا لی ہیں۔
پاکستانی آموں کو بین الاقوامی دنیا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اسی لئے پاکستان آموں کو برآمد کرنے والے ممالک میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔
پاکستان میں آموں کی بے شمار   اقسام پائی جاتی ہیں جن میں مشہور اقسام سرولی، دسیری، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، گلاب خاص، فجری، انور ریٹرول، بینگن پھلی، گلاب پاش، طوطا پری، الماس  اور کلیکٹر شامل ہیں۔
ایک خریدار محمد محسن کا کہنا تھا کہ ابھی تو فی الحال صحیح طریقے سے پکا ہوا نہیں آرہالیکن اس کے باوجودآم کے نرخ بہت زیادہ ہیں، سندھڑی کے نرخ تین سو بیس روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ گذشتہ سال ڈیڑھ سو روپے میں فروخت کئے گئے تھے۔  بدقسمتی سے ہر سال  اچھے آموں کو برآمد کردیا جاتا ہے۔، آخر میں اپنی اگائی ہوئی چیز بے کار معیار  کی اور بہت زیادہ داموں  میں ہمیں ملتی ہے۔
ایک اور خریدار جبار صابر کا کہنا تھا کہ آم تو بہت مہنگے ہیں ، معیار بھی فی الحال صحیح  نہیں ہیں،  آموں کو صحیح طریقے سے مارکیٹ میں آنے  میں  کچھ وقت لگے گا  ، آم بہت اچھے آجائیں گے۔ویسے بھی آم کی فصل کو بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آم کی پیداور اس مرتبہ تیس فیصد کم ہوئی ہے۔ ان حالات میں کسانوں کو بھی ضرور مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved