Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 06, 2019 05:36 pm views : 286

Lords- Pakistan Out of World Cup 2019 despite Win Over Bangladesh
  • Urdu

لارڈز، پاکستان،بنگلادیش سے جیتنے کے بعد بھی سیمی فائنل سے باہر

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈکپ میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
انیس سالہ نوجوان بولر نے کینیا کے کولنس ابویا کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 2003 کے ورلڈکپ میں 21 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے بنایا تھا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین آفریدی نے حالیہ ورلڈکپ کے 5 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی نوجوان فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف شاہین آفریدی کی طوفانی بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے، پاکستان کے 316 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش سے میچ کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں اور اپنی پرفارمنس کے لئے میں اور میری فیملی  بہت خوش ہے، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے پینتیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
صحافی کی جانب سے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ چار میچز اچھا کھیلنے کے باوجود ہم سیمی فائنل میں نہیں جا سکے مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے ہم نے پچھلے میچز بہت اچھے کھیلے ہیں۔
شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے جسے کھیل کے میں انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ میرے اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے۔
پاکستان کی بنگلہ دیش سے فتح کے ساتھ گرین شرٹس کا مشن ورلڈکپ اختتام پذیر ہوگیا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 311 رنز سے فتح درکار تھی تاہم گرین شرٹس کا یہ خواب لارڈز کے تاریخی میدان میں پورا نہ ہوسکا۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved