انقرہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو شام کے مسئلے پرسمجھوتہ کرنے کا مشورہ
http://www.tnnasia.tv
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو خط لکھ کر شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت گیر نہ بنیں، بیوقوفی نہ کریں اورنہ ہی دنیا کو مایوس کریں، آپ اچھا کام کرسکتے ہیں، آئیں شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرلیں۔
امریکی صدرنے مزید کہا کہ آپ ہزاروں افراد کو ذبح کرنے کے ذمہ دار نہیں بننا چاہتے، میں بھی ترک معیشت کو تباہ کرنا نہیں چاہتا۔
یاد رہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ پومپیو سمیت امریکی وفد آج ترکی جارہاہے جہاں امریکی وفد ترکی سے شام کے شمالی علاقےمیں جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا۔