Oct 17, 2019 12:11 pm
views : 289
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad, Supreme Court Judge Justice Gulzar Ahmed has given Remarks that FBR is a burden on Country, Eliminate it, 22 Thousands Servants were hired for only Tax Collection.
اسلام آباد، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، جسٹس گلزار احمد
http://www.tnnasia.tv
سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں۔
جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم محمد انور گورایہ کی سروس کے حوالے سے اپیل کی سماعت کی۔
جسٹس گلزاراحمد نے ایف بی آر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے۔