قاہرہ، دوشیزہ کی عصمت بچانے والا نوجوان بے رحمی سے قتل
http://www.tnnasia.tv
مصر میں جواں سال نوجوان کو دوشیزہ کی عزت بچانے کے جرم میں نامعلوم ملزمان نے تلا شہر میں چاقو کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق مصر کے شہر تلا میں 18 سالہ نوجوان تلا نے ایک سڑک پر کچھ اوباش افراد کو ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا تو دوشیزہ کا دفاع کرنے پہنچ گیا، نوجوان نے مظلوم لڑکی کو کو عصمت دری ہونے سے بچالیا لیکن ملزمان نے بعد میں محمود البنہ پر گھات لگاکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو فوری پر استپال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول نوجوان نے دوشیزہ کی عزت بچانے کے بعد اپنے فیس بُک پیج پر واقعے سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی کہ ’گلی میں کسی لڑکی تشدد کا نشانہ بنانا مردانگی نہیں ہے‘۔
خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے لڑکوں کا وہی گروپ تھاجو گلی میں لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھاا اور جنسی زیادتی کرنا چاہتے تھے، تین لڑکوں کے مذکورہ گروپ کی ایک 17 سالہ ایم ریگ نامی نوجوان قیادت کررہا تھا، جنہیں سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو پہلے قتل کےمقدمات کا سامنا ہے۔