Oct 17, 2019 11:00 pm
views : 274
Location : Different Places
Lahore- Royal Couple visit lahore.
اسلام آباد،برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور کا دورہ
برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے چوتھے روز لاہور کا دورہ کیا۔
لاہور آمد کے موقع پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور آمد کے موقع پر ایس او ایس ویلج میں تقریب میں شرکت کری۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑے کے خصوصی استقبال کی تیاریاں کی گئیں۔ شاہی جوڑا بادشاہی مسجد بھی گیا جب کہ شوکت خانم اسپتال میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔ شاہی جوڑے کو لاہور میں صدارتی پروٹوکول دیا گیا۔
گزشتہ روز برطانوی شاہی جوڑے نے چترال کا دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو روایتی چترالی ٹوپی پہنائی گئی،برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کو بھی دیکھا اور تشویش کا اظہارکیا،شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ ہم ان اثرات سے یہ سیکھیں گے کہ اس عالمگیر تباہی سے کیسے نمٹا جائے اور ان تبدیلیوں کی رفتار کو کیسے سست کیا جائے۔