اسلام آ باد،کسی گروہ کو مسلح ہوکر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران براہ راست یا بلاواسطہ مزاکرات کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیر اعظم نے از خود ایک قدم اٹھایا ہے جبکہ پاکستان کے دونوں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ ایسے واقعات ہوے جس سے تناؤ میں اضافہ ہو ا چنانچہ پاکستان نے فیصلہ. کیا کہ. ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان نے ایران جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان حالات میں یہ خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو نہ صرف دو ممالک یا خطہ بلیک دنیا متاثر ہوتی ہے، اس سوچ کا سامنے رکھتے ہوے وزیر اعظم ایرن گئے اور اس سوچ کو لے کر کل ہم سعودی عرب گئے اور وہاں قیادت اے نشستیں کیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے جبکہ اسکے شام کے ساتھ سرحدی معاملات ہیں اور اسے لاکھوں پناہ گزینوں سے نمٹنا پڑرہا ہے۔