Oct 18, 2019 12:20 am
views : 284
Location : Domestic place
Karachi- Heavy school bags are a health risk for children
کراچی،بھاری بھر کم اسکول بیگ ،بچوں کی صحت کے دشمن
بھاری بھرکم اسکول بیگ مستقبل کے معماروں کی صحت دشمن بن گئے،اس حوالے سے اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی انکی جانب سے تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہونی چایئے ،بھاری بیگ سے نہ صرف بچوں کا بدن متاثر ہوتا ہے بلکہ ان کا ذہن بھی بھاری ہوتا ہے اور نشوونما بھی رک جاتی ہے، جس کے باعث تعلیم پر بھی فرق پڑتا ہے۔
چند ماہ قبل اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس پر کورٹ نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے قانون سازی کا حکم دیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم نے اسکول بیگوں کے لئے وزن کی حد مقرر کرنے کے لئے ایک بل تیار کیا ہے جسے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
بنچ نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بل کی سمری کو کابینہ سے اگلے دو روز میں منظور کرلیا جائے اور اس کی جلد منظوری کے لئے اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے۔
بنچ وکیل معمر جمیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کررہا تھا ، جس نے یہ دعوی کیا تھا کہ بھاری اسکول بیگ لے جانے سے طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن حکومت نے اس اہم معاملے پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔
ایک اسکول کے پرنسپل محمد عارف حسین کا کہنا تھا کہ کہ اگر بچوں سے شیڈول کے مطابق کتابیں اور کاپیاں منگائی جائیں تو اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ایک خاتون روز کا کہنا تھا کہ کہ بچوں کو جاندار غذا نہیں مل پاتیں تاہم اگر بچے سے مضامین کی منابست سے کتابیں منگائی جا ئیں تو مشکلات کم ہو سکتی ہیں۔
اسکول ٹیچر فرحان کا کہنا تھا کہ آج کل کورسز کا بوجھ اس قدر بڑھادیا گیا ہے کہ بچے اٹھا نہیں سکتے۔