Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 18, 2019 12:44 pm views : 258

Location : Domestic Place

Lahore- National Cricket Team Captain Sarfraz Ahmed removed from the Captaincy
  • Urdu

 لاہور،  سرفراز احمد کپتانی سے فارغ، اظہر علی ٹیسٹ، بابر اعظم ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مقرر
http://www.tnnasia.tv

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا۔ ان کی جگہ اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس سے میں ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا۔
سرفراز کی کپتانی میں ٹیم نے13 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں سے 4 جیتے 8 ہارے۔ 50 ون ڈے میں سے 28 جیتے 20 ہارے جبکہ 37 ٹی ٹونٹی میچز میں سے 29 جیتے 8 ہارے۔ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر چمپئنز ٹرافی جیتی تھی جبکہ سرفراز نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو کوالیفائنگ کھیلنے سے بچایا۔
پی سی بی کے نئے فیصلے کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔
سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا، ‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اظہر علی کپتان مقرر کئے جانے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved