بیروت، واٹس ایپ پر کال کرنی ہے تو ٹیکس دینا ہوگا، لبنانی حکومت کا اعلان
http://www.tnnasia.tv
لبنانی حکومت نے واٹس ایپ پر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا جس نے تقریباً سالانہ 20 کروڑ ڈالر آمدنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کی موجودہ کابینہ نے واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کی جانے والی مفت کالز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد 2020 تک ملک کی آمدنی میں اضافی کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جس پر قرضوں کا بہت زیادہ بوجھ، شرح نمو میں کمی، انفراسٹریکچر کی تباہی کے باعث مملکت کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکومت نے ریاست میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے معاشی بحران کے جلد خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ واٹس ایپ کالز پر ٹیکس عائد کرنے کے بعد سالانہ 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
سعد الحریری کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر وائس کالز کرنے پر روزانہ 20 سینٹ ٹیکس وصول کیا جائے لیکن وائس میسج، تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ا۔
خیال رہے کہ ملک میں صرف دو ہی کمپنیاں ہیں جو موبائل نیٹ ورک سروسز فراہم کرتی ہیں اور دونوں ریاست کی ملکیت ہیں۔