اسلام آباد،پہلی حکومت سے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا جس کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار روپے سے 50 لاکھ تک قرض مل سکے گا، نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے، نوجوان گھربیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’مدینہ کی ریاست پہلے دن ہی نہیں بن گئی تھی، آہستہ آہستہ تبدیلی لے کر آرہے ہیں، مدینہ کے لوگوں نے اپنے کردار کو بدلا، پاکستانی قوم بہت جلد ایک عظیم قوم بنے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ سچائی کی طاقت نہ بھولیں، سچے انسانی کی قدر ہوتی ہے، تاجروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم نے ٹیکس نہیں دینا، ہمیں ذہن بدلنا ہوگا، بھیک مانگ کر خود دار قوم نہیں بنتی، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے، مجھے پتہ ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس نوجوان ہیں جو بہت بڑی طاقت ہیں، ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔