Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 18, 2019 08:05 pm views : 293

Location : Different Places

Karachi- Firefighters Strike on non Payment Allowance
  • Urdu

کراچی،فائر فائٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

کراچی کی شارع فیصل پر ایک کمپنی کے دفترمیں آگ لگ گئی، تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ ہڑتال پر ہونے کے باعث آگ بجھانے نہیں پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پی سی سی ایچ ایس بلاک 6 محمد علی سوسائٹی میں واقع ایک نجی کمپنی میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
شہر میں فائر بریگیڈ کی جاری ہڑتال کے باعث عملہ بلائے جانے پر بھی ریسکیو کے لیے نہیں پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں پاک بحریہ کے 2 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے اور عمارت میں موجود لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
کراچی بھر کے فائر فائٹرز کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
فائر فائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق فائر بریگیڈ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
فائر فائٹرز کی جانب سے کراچی کے تمام اسٹیشنز پر متفقہ فیصلے کے تحت کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے فائر فائٹرز اب کسی بھی حادثے کی صورت میں اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز نہیں نکالیں گے۔
ملازمین کا مؤقف ہے کہ فائر رسک الاؤنس ديا جارہا،تنخواہوں کی ادائيگی بھی تاخير کا شکار ہے اور ان مطالبات کے حل نہ ہونے تک اسٹيشن سے فائرٹينڈرز نہيں نکاليں گے۔
فائرفائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی اور 3 ماہ سے تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی نہیں ملا۔
فائر فائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے رکن محمد ارشد کا کہنا تھا کہ   گزشتہ 17ماہ سے فائر رسک الاونس نہیں ملا، اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے جب تک فائر رسک الاؤنس نہیں ملتا،تاہم جہاں انسانی جان کا معاملہ ہوگا وہاں صورتحال دیکھ کر کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved