Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 19, 2019 10:47 am views : 306

Location : Tehran

Tehran- The effects of Mediation between Saudi Arabia and Iran towards Pakistan began to emerge, Iranian officials say, as well as the UAE's attitude towards Riyadh.
  • Urdu

تہران، پاکستانی ثالثی کے اثرات، سعودی عرب، یو اے ای کیساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، ایران
http://www.tnnasia.tv

 پاکستان کی طرف سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے اثرات سامنے آنے لگے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض کیساتھ ساتھ یو اے ای کے رویے میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات میں تبدیلی آئی ہے، اس کی تصدیق ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ عرصے سے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے یہ بہت اچھی پیشرفت ہے،  ایرانی صدر حسن روحانی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے یو اے ای کے مشیر قومی سلامتی کے دورۂ ایران کی اس طرح تصدیق کی جی ہاں یہ بات درست ہے کہ چند ماہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کچھ رابطے ہوئے ہیں۔ کچھ اماراتی اہلکاروں نے ایران کا دورہ کیا جبکہ کچھ ایرانی اہلکار امارات بھی گئے۔
روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قابل احترام وزیراعظم عمران خان کے ایران کے دورے کا مقصد ہمیں خطے کے مسائل مل کر حل کرنے سے متعلق آمادہ کرنا تھا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے خیال میں عمران خان نے یمن مسئلے کے حل کے لیے بھی کوشش کی جو ایک ایسا مسئلہ ہے جو خطے کے امور اور ایران اور سعودی عرب کے تنازعات کے حل سے جڑا ہے۔ اگر وہاں جنگ بندی ہوتی ہے اور جنگ بندی کا اعلان ہو جاتا ہے تو خط میں اہم مسئلہ حل ہو جائے گا یہی سبب تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بہتری کا باعث بنے گا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved