ابوظہبی، کویت پاکستان سے افرادی قوت درآمد کرے گا،مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کیلئے اصولی اتفاق
http://www.tnnasia.tv
کویت نے پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور کویت کی وزیراکنامک افیئرز مریم ہاشم کے درمیان ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں اتفاق کیاگیا۔
وزارت اوورسیز کے اعلیٰ آفیسر نے بتایاکہ کویت پاکستان سے صحت، تعلیم، زراعت اور تعمیرات سے متعلق افرادی قوت کو درآمد کریگا اور مفاہمتی یاداشت کے بعد کویتی لیبر مارکیٹ پاکستانی افرادی قوت کیلئے کھل جائیگی۔
ابوظہبی میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزا پراسس کوآسان بنانے پر بھی اتفاق کیا۔