Oct 19, 2019 12:41 pm
views : 281
Location : different areas
Islamabad, The First Snowfall in the Mountains after rains in upper parts of the country
اسلام آباد، ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برف باری
http://www.tnnasia.tv
ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے قریب آتے ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ بابو سرٹاپ پر اب تک آٹھ انچ برف پڑ چکی ہے،ملک کے بالائی علاقوں وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برف باری پڑی جس کے نتیجے میں سردی بڑھنے لگی۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے قریب آتے ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برف باری پڑی جس کے نتیجے میں سردی بڑھنے لگی۔
چترال اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ بابو سرٹاپ پر اب تک آٹھ انچ برف پڑ چکی ہے جس کے بعد سردی بڑھ گئی۔
مری میں بھی موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔
علاوہ ازیں ملک کے مختلف مقامات پر سردی محسوس کی جارہی ہے۔ موسم سرما کے قریب آتے ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔