نئی دہلی، ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، مودی کی پھر دھمکی
http://www.tnnasia.tv
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کے پانی سے پاکستان کیسے ہرا بھرا ہوسکتا ہے، ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ریلی میں پاکستان کاپانی روکنےکی پھردھمکی دیتے ہوئے کہا میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کاپانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتاہے، بھارت کاپانی پاکستان نہیں جانےدوں گا اب ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔
مودی کا کہنا تھا کہ ہصار کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا، اس کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70برس سے بھارت کے حق کا پانی پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کرہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا، اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔
واضح رہے سندھ طاس معاہدے کے تحت چھ دریاؤں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے مگر بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے، جس کے خلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرچکا ہے۔