سائبریا، ڈیم ٹوٹنے کے باعث سونے کی کان منہدم، 11 کان کن ہلاک
http://www.tnnasia.tv
سائیبریا ميں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کا ملبہ ایک سونے کی کان پر گرا جس سے کان دب گئی اور 11 کان کن دب کر ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیبریا میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس سے ایک سونے کی کان منہدم ہوگئی۔ کان کے ملبے تلے دب کر 11 کان کن ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ اب بھی 13 کان کن ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کی لاشوں کو نکالا جبکہ 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید 13 کان کنوں کی تلاش میں کان کے ملبے کے ہٹائے جانے کا عمل جاری ہے۔
میونسپل ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوتی چلی گئی جب کہ ڈیم کے کمزور پشتے پانی کا بوجھ برداشت نہ کرسکے۔ ڈیم کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔