Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 19, 2019 07:30 pm views : 288

Location : New Delhi

New Delhi- Extremists active in renaming Pakistan-based village in India
  • Urdu

نئی دہلی، بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں کا نام بدلنے کیلئے انتہا پسند  پر تولنے لگے
http://www.tnnasia.tv

 بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں کا نام بدلنے کیلئے انتہا پسند  پر تولنے لگے، ریاست بہار کے دارلحکومت سے تین سو کلومیٹر دورواقع گاؤں کا نام 1947ء میں مسلمانوں کے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا۔
بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی تو وہاں ہندوتوا کے نظریے کوبڑھاوا دینے کے لیے تشدد کے متعدد راستے اختیار کیے جا رہے ہیں، اسی تسلسل کو بڑھاتے ہوئے بی جے پی کی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔
بھارت کو پاکستان کے نام سے اتنی نفرت ہو گئی ہے کہ اب انہوں نے اپنے ملکی ریاست بہار میں واقع علاقے ’’پاکستان‘‘ کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق یوں تو پاکستان اور بھارت آپس میں تین جنگیں لڑ چکے ہیں، دونوں ایٹمی ممالک ہیں، سرحدوں پر کشیدگی مسلسل جاری رہتی ہے، تاہم اب یہ کشیدگی نیا رُخ کرنے لگی ہے، مودی سرکار میں تنگ نظری عروج پر پہنچ گئی ہے، ریاست بہار میں انتہا پسند ’پاکستان’ نامی گاؤں کا نام تبدیل کرنےکی کوششیں کرنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گاؤں پُرنیا ضلع میں واقع ہے جو ریاست بہار کے دارالحکومت سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انتہا پسندوں نے حکومت کو نام تبدیل کرنے کیلئے پٹیشن جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کا نام ان کے لیے پریشانی کاسبب ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان گاؤں کا نام 1947میں مسلمانوں کی جانب سے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا تاہم اب وہاں کوئی مسلمان نہیں رہتا نہ ہی کوئی مسجد ہے۔۔1200افرادپرمشتمل گاؤں میں زیادہ تر قبائلی افرادہی رہائش پزیر ہیں۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved