Oct 20, 2019 08:57 pm
views : 267
Location : Different Places
Karachi- Pakistan observes Chehlum of Karbala martyrs
کراچی،شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا
شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیاجلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سیکیورٹی حصار سے گزارا گیا۔
کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے
شہرقائد میں جلوس کی گزر گاہوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی جبکہ اہم و بلند عمارتوں کے اوپر شارپ شوٹرز بھی تعینات رہیں گے۔
پولیس و رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کیا گیا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ۔
کراچی میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔