ٹورنٹو ، کینیڈا انتخابات 2019، تین نشستوں پر پاکستانی خواتین شامل
http://www.tnnasia.tv
کینیڈا ميں انتخابات 2019 کیلئے پولنگ آج ہوگی جس میں لبرلز اور کنزرویٹو میں سخت مقابلہ ہوگا۔لبرلز اور کنزرویٹو نے پاکستانی نژاد اميدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔
ٹورنٹو میں تین نشستوں پر پاکستانی خواتین انتخابات لڑ رہی ہيں۔
کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی صائمہ مسرت کہتی ہيں کہ پاکستانی میرے اپنے لوگ ہيں۔ انتخاب جیتی تو ہر طرح سے اپنے لوگوں کیلئے آواز اٹھاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کا ٹکٹ پاکستانیوں کی حمایت کی وجہ سے ملا۔
صائمہ مسرت کے علاوہ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد کو ٹکٹ لبرلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا ہے۔