دوحا، قطری حکومت کا عوامی اقدام،کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن کی تنصیب شروع
http://www.tnnasia.tv
موسمی حالات اور گرمی کی شدت میں ہر برس ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لئے قطری حکومت نے حکمت علمی تیار کرلی ہے۔
قطر نے شدید گرمی میں عوام کی سہولت کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کردیے ہیں اور سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا ہے۔
دوحا حکومت فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے جہاں غیر ملکیوں کو سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
موسم گرما کے دوران قطر میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، جس سے شہری بے حال ہوجاتے ہیں، حکومت نے شہریوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں فٹ پاتھوں کے نیچے، شاپنگ مالز کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر ایئر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں جبکہ درجہ حرارت معتدل رکھنے کیلئے سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
خیال رہے گزشتہ سال فٹبال میچ کے دوران شائقین کو جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ایئرکنڈیشن لگائے گئے تھے اور حکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔