ترکی، باپ نے قرضہ لیکر بیٹی کیلئے سڑک بنوالی
http://www.tnnasia.tv
ترکی کے ایک دور دراز دیہات میں رہنے والے باپ نے اپنی بیٹی کو اسکول پہنچانے کیلئے قرض لیکر 4 کلومیٹر سڑک بنادی۔
ترک
میڈیا کے مطابق رمضان نامی شخص نے اپنی بیٹی کی خاطر پوری زندگی کی جمع
پونچی خرچ کرکے روڈ بنانے کی کوشش کی مگر پیسے کم پڑ گئے جس پر اس نے 42
ہزار ترک لیرا ( 7 ہزار امریکی ڈالر) قرض لیکر مشنری کرایہ پر لائی اور 4
دن کے اندر روڈ کو بہتر بنایا۔
رمضان ایک پہاڑ علاقے میں رہتا ہے جہاں
اسکول دور اور سڑکیں خراب ہے جس کے باعث وہ اپنی بیٹی کو ٹریکٹر میں روزانہ
اسکول لیکر آتے جاتے ہیں۔
شہری نے بتایا کہ ہمیں تمام بچوں کو پڑھائی
میں سپورٹ کرنا چاہیے اور خاص طور پر ان لڑکیوں کو جو مواقع نہ ہونے کے
باعث حصول تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔
رمضان کی بیٹی نے بتایا کہ میرے والد نے روڈ صرف اس لیے بنایا تاکہ میں آسانی سے اسکول پہنچ سکوں۔
بچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ استاد بن کر اپنے جیسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گی۔
رمضان
اور اس کی بیٹی کی کہانی ترکی میں اس وقت وائرل ہے اور شہری اس جذبے کو
زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی گورنر نے رمضان کا
حاصل کردہ سرکاری خزانے سے ادا کردیا ہے۔