کوئٹہ ،اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکہ،4 پولیس اہلکارزخمی
کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے، ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوبی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اسپنی روڈ پہنچ گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، اور دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پولیس وین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وزیرداخلہ بلوچستان نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ،وزیرداخلہ بلوچستان نے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،دھماکے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا،تینوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔