Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2019 02:00 pm views : 290

Location : Sharjah

Sharjah- Student's Father threatens Teacher in UAE, Teacher files case against bully
  • Urdu

شارجہ، بچے کو کلاس سے کیوں نکالا؟ ٹیچر کو دھمکانے والا شخص مشکل میں پھنس گیا
http://www.tnnasia.tv

متحدہ عرب امارات میں طالب علم کے والد کا استاد کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا، ٹیچر نے دھمکانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک شارجہ میں پیش آیا جہاں پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر نے طالب علم کو بدتمیزی کرنے پر کلاس سے باہر نکال دیا جس پر بچے کا والد غصے میں آگیا اور ٹیچر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے بچے کا ہم جماعت سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر شکایت کنندہ ٹیچر نے ابتدائی طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو چھڑایا اور معاملہ رفع دفع کروایا ، ٹیچر نے ہاتھا پائی کی اطلاع پرنسپل کو دی اور مذکورہ طالب علم کو پرنسپل کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق طالب علم نے ٹیچر کی ہدایت کو ماننے سے صاف انکار کردیا اور دعویٰ کیا کہ جھگڑا کی وجہ بننے میں اس کا کوئی قصور نہیں تھا جس پر ٹیچر نے کہا کہ ’ میں تمہارے رویے اور نظم وضبط کے حوالے سے اچھی طرح واقف ہوں اور نافرمانی کی وجہ سے تمہارے ڈسیپلن کے نمبرز میں کٹوتی کی جائے گی۔
بچے نے گھر پر والد کو اسکول ٹیچر سے متعلق بتایا جس پر وہ شخص غصے میں آگیا اور رات گئے مذکورہ ٹیچر کے گھر پہنچا اور اسے مغلظات بکنے کے ساتھ ساتھ اس کی گاڑی جلانے کی بھی دھمکیاں دیں۔
ٹیچر نے دھمکیاں دینے کی شکایت پولیس کو درج کرائی اور اب ملزم کا ٹرائل جاری ہے ، ملزم کے خلاف دھمکانے کے حوالے معاملہ عدالت میں ہے اور ٹرائل مکمل ہونے پر اس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved