Oct 22, 2019 04:29 pm
views : 273
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange increases by 144 points, Stock Market closed at 33198 level
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 114 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا رجحان غالب رہا جس کے بعد مارکیٹ 114 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33198 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر آج 318 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔