Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2019 04:50 pm views : 276

Location : Kuala Lumpur

Kuala Lumpur- PM Mahathir Mohamed has refused to withdraw his statement, Hindu traders' threat to stop trading Coconut Oil worth billions of dollars from Malaysia
  • Urdu

کوالا لمپور: بھارتی تاجروں کی اربوں ڈالر کی تجارت ختم کرنے کی دھمکیاں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں، مہاتیر محمد
http://www.tnnasia.tv

 وزیراعظم مہاتیر محمد نے ہندو تاجروں کے ملائیشیا سے اربوں ڈالر مالیت کی ناریل کے تیل کی تجارت بند کرنے کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کشمیر پر بھارتی جارحیت سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہندو تاجروں کی  ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی خریداری بند کرنے کی دھمکی کے باوجود وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حق خودارادی سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لیں گے۔
وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ سے کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا جس پر اب بھی قائم ہوں اور کوئی دباؤ مجھے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھارتی فوج کی جارحیت اور مودی سرکار کی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کو اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ترک صدر نے بھی اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیروں کا مقدمہ پیش کیا تھا جس پر بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی وزیراعظم نے 2 روزہ دورہ ترکی منسوخ کرکے بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور اب اربوں ڈالر سالانہ کی تجارت ختم کرنے کی دھمکی  دیکر ملائیشیا کے وزیراعظم کو بیان واپس لینے پر مجبور کرنے کی مذموم کوشش کی تاہم دونوں بار بھارت کی دال نہیں گلی۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved