Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2019 05:05 pm views : 309

Location : Hub

Hub-PM opens 1,320 MW China Hub power plant.
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،  وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کے باعث لوگ پاکستان نہیں آرہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں 1320 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت یہ پہلامشترکہ منصوبہ ہے، اس طرح کے منصوبے خوش آئند ہیں، اِس پروجیکٹ کو ہرقسم کی سہولت فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی ہوجاتی ہے، ہمیں مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ بجلی بنانے پر توجہ دینا ہوگی لہٰذا چائنا حب پاور جنریشن پلانٹ میں کم ازکم 20 فیصد کوئلہ تھر کا استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں، کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں اور مزید بہتری کی جانب جارہے ہیں۔
کراچی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کوپانی کی بہت ضرورت ہے، پانی صاف کرنے کا پلانٹ لگانے سے مسئلہ حل ہوگا۔
کرپشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،  تھوڑے سے لوگوں نے پیسہ بنانےکیلئے پاکستان کو لوٹا، کرپشن کی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے، اپنے مستقبل کیلئے ملک ميں صاف و شفاف گورننس دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اسپیشل اکنامک زون کیلئے آئیڈل ہے، چین کی کئی صنعتیں ری لوکیٹ ہو رہی ہیں جنہیں ہم یہاں لا سکتے ہیں، سی پیک کے تحت ہم کسانوں کیلئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور پارٹی ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved