Oct 22, 2019 05:20 pm
views : 262
Location : Different Places
Lahore- Nawaz Sharif shifted to hospital with low platelet count
لاہور،سابق وزیر اعظم نوازشریف سروسز اسپتال میں زیر علاج
سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر گزشتہ رات لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں، ان کے لئے اسپتال کا وی آئی پی کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ نیب نے اس کمرے کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب نوازشریف کے علاج کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس نے سابق وزیر اعظم کا معائنہ بھی شروع کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال نوازشریف کو دی گئی خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی ہے، معائنے کے بعد ان کے خون، دل، گردوں اور معدے کے مزید ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے تاہم چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے انہیں اپنی تحویل میں لیا تھا۔