Oct 22, 2019 06:02 pm
views : 273
Location : Different Places
Lahore- Misbah ul Haq announced Squad for Pakistan vs Australia
لاہور، دورہ آسٹریلیا کیلیے ٹیموں کا انتخاب کرتے ہوئے کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا،مصباح الحق
ہِیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلیے ٹیموں کا انتخاب کرتے ہوئے کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ عثمان قادر کی وائٹ بال سے کارکردگی اچھی ہے اور انہیں بگ بیش کا تجربہ بھی ہے اس لیے انہیں منتخب کیا گیا ہے اور انہیں شاداب کے بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے، شاداب خان کی فارم اور ایکشن پر کام ہورہا ہے جس میں بہتری آرہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد، شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت کسی کیلیے دروازے بند نہیں ہیں اور شرجیل کو ابھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے، آگے چل کر ان کا معاملہ دیکھیں گے، راحت علی سلیکشن کے بہت قریب تھے لیکن ہمارے پاس ایک اور پیسر ساتھ لے جانے کی گنجائش نہیں تھی۔