کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی 212 پوائنٹس کا اضافہ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروبار کے آغاز میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 212پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے بعد پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہی ہے۔
کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں اب تک 256 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ہے جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 72 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔