Oct 23, 2019 12:00 pm
views : 311
Location : I.I Chandrigarh Road
Karachi- Deputy Manager of State Life committed suicide by jumping from the 11th floor Building
کراچی، اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی
http://www.tnnasia.tv
کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی 11ویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کی، متوفی کی شناخت 55 سالہ ظفر اقبال کے نام سے کر لی گئی جو اسٹیٹ لائف میں ڈپٹی منیجر ایجنسی اینڈ ایڈمنسٹریشن تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے خلاف کچھ انکوائری چل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھے، ظفر اقبال لیاری کے رہائشی تھے جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول منتقل کردی گئی ہے۔